چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

پشاور: (دنیا نیوز) چترال کے علاقے سریگال دمیل ارندو میں برفانی تودہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد ملبے کے نیچے دب گئے تھے، ڈپٹی کمشنر چترال راؤ ہاشم کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر چترال کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں، حادثے میں ایک بچہ ملبے تلے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔

راؤ ہاشم نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو چترال وارڈاپ دروش کی منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنس جانے والے آئی ڈی پیز کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں