مریم نواز نے تین روزہ بسنت فیسٹیول کی منظوری دے دی

لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تین روزہ بسنت فیسٹیول کی منظوری دے دی۔

پنجاب میں بسنت فیسٹیول کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ادارے کام کر رہے ہیں، عوام کو دنگا فساد پر لگا دیا گیا تھا، لاہور میں ٹریفک کے لیے بہترین پلان بنایا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ موسم بہار کی آمد کی اطلاع دینے والا بسنت کا خوبصورت تہوار 800سال قبل شروع ہوا۔،بسنت پنجاب کی ثقافت اور ورثہ ہے، دنیا پنجاب کے کلچر کو بہت اہمیت دیتی ہے، بسنت فیسٹیول کے ذریعے پنجاب کےعوام کو اِن کی خوشیاں لوٹائیں گے، فروری کو لاہور میں بسنت منائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 6 ، 7 اور 8 فروری کو پہلی مرتبہ گورنمنٹ سپانسرڈ اور آرگنائزڈ بسنت منانے جارہے ہیں، ڈوراور پتنگ کے سائز کی خلاف ورزی کرنے پر سخت سزا ہو گی۔

مریم نواز نے کہا کہ بسنت کےدوران چرخی ڈورکی اجازت نہیں ہوگی، غلط ڈور استعمال کرنے پر 5سال سزا اور جرمانہ ہوگا، ریڈ زون میں بغیرسیفٹی راڈ کے موٹرسایئکل کے داخلےکی اجازت نہیں ہو گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ملکرایک محفوظ بسنت منائیں گے، اللہ کرے پنجاب ہسنتا اور بستا رہے، بسنت کے دوران عوام کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی، 24 روٹس پر 500 بسیں اور رکشے مفت چلائے جائیں گے، بسنت کے لیے2  کنٹرول روم قائم کیے جا رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کلینک آن وہیلز، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کا عملہ متحرک رہے گا، بسنت پر ستھرا پنجاب کے ورکروں کے علاوہ چار ہزار پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی کریں گے،عوام کے لیے بسنت کو خوبصورت طریقے سے ترتیب دیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ 30 سال بعد پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو شروع کیا، اس سا ل بھی منائیں گے،پنجاب میں آزادی کے ساتھ سب کو خوشی منانے کا حق حاصل ہے، یہ سب کا صوبہ ہے، عید، ہولی، کرسمس اور رمضان جس مذہب سے بھی اس کا تعلق ہوں اس کو خوشی منانے کا پورا حق ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا  تھاکہ لاہور کو ہم نے تین زونزمیں تقسیم کیا ہے، جن جہگوں پر زیادہ واقعات ہوئے اِس کوریڈ زون بنا دیا ہے، ایک ہائی رسک زون ہے، ایک میڈیم رسک زون ہے، پورے شہر کے اندر قوانین کو بہت سخت کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں