فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں بزرگ شہر ی گٹر میں گر کر جاں بحق

فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں بزرگ شہر ی گٹر میں گر کر جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں بزرگ شہری گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹری ایریا میں بزرگ شہری گٹر میں گرا جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے۔۔

 تربیت یافتہ غوطہ خور اور ایدھی کی ایمبولینس پہنچیں۔ریسکیو حکام کی جانب سے گٹر میں گرنے والے شخص کی لاش نکال لی گئی ہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 70 سالہ عنایت کے نام سے ہوئی ہے ، بزرگ شہری کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں