ایس بی سی اے خط پر آباد کی کارروائی معطل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گل پلازہ سانحے کے بعد شہر کی عمارتوں میں فائر سیفٹی کے نظام کو فوری طور پر نصب کرنے سے۔۔
متعلق ایس بی سی اے خط پر آباد کی کارروائی معطل ہوگئی ہے ۔آباد کے سینئر نائب چیئرمین سید افضل حمید نے اس حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے خط کی تفصیلات اور اقدامات سے متعلق وضاحت پیش کی۔سید افضل حمید نے کہا کہ گل پلازہ کے المناک واقعے کے بعد آباد کو ایس بی سی اے کی جانب سے خط موصول ہوا جس میں عمارتوں میں 3 روز کے اندر فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنے کی ہدایت دی گئی تھی تاہم اس پر عملدرآمد عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔