دھابیجی اسٹیشن پر کے الیکٹرک کا 11کے وی شٹ ڈاؤن کا شیڈول جاری

دھابیجی اسٹیشن پر کے الیکٹرک کا 11کے وی شٹ ڈاؤن کا شیڈول جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 11 کے وی شٹ ڈاؤن کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا۔ ۔۔

کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مین ٹیننس کا کام 23 جنوری بروز جمعہ انجام دیا جائے گا۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے سیکنڈ اور تھرڈ فیز پمپ ہاؤس کے فیڈرز بند ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی فراہمی صبح 10 بجے سے شام 6 بج کر 30 منٹ تک معطل رہے گی جبکہ کے الیکٹرک کا یہ شٹ ڈاؤن مجموعی طور پر ساڑھے آٹھ گھنٹوں پر محیط ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی بندش کے نتیجے میں شہر کو پانی کی فراہمی میں تقریباً 60 ملین گیلن کی عارضی کمی متوقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں