کاشف ڈاڈا اور ریاست جدگال گینگ کے 9ملزمان گرفتار

کاشف ڈاڈا اور ریاست جدگال گینگ کے 9ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ)نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے پرانا گولیمار، پاک کالونی اور ناظم آباد سے۔۔

 کاشف ڈاڈ گینگ اور ریاست جدگال گینگ سے تعلق رکھنے والے 9 ملزمان ارسلان عرف مٹھو ولد سلیمان، لیاقت علی عرف کمانڈو ولد غلام حیدر، آشر ولد اسلم، عیشان صفدر عرف شانو ولد صفدر حسین، رضوان عرف ٹینڈو ولد کریم بخش، محمد احمد ولد محمد یحییٰ، نعمان ولد جاوید اقبال، ندیم ولد محمد ارشاد اور سجاد ولد غلام حسین کو گرفتار کر لیا۔ گینگ کیخلاف کارروائیوں میں4عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن، 363 عدد ٹوکن کرسٹل، 8.35 کلو گرام چرس، 25عدد ٹوکن آئس، 48 عدد شراب کی بوتلیں، 150کلو گرام گٹکا، 1490پیکٹ ماوا، 18عدد موبائل فونز اور 41 لاکھ 37 ہزار 400 روپے نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کیخلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز درج ہیں۔گرفتار ملزمان کے دیگرساتھیوں کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں