سائٹ ایریا میں بارش ہوتے ہی بجلی غائب، پیداواری سرگرمیاں معطل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائٹ انڈسٹریل ایریا میں بارش کے ساتھ ہی بجلی کے نظام میں خرابی کے باعث صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔۔
، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی کی بحالی ممکن نہ ہوسکی جس سے علاقے کی صنعتوں میں شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔صدر سائٹ انڈسٹریل ایسوسی ایشن احمد عظیم علوی نے کہا کہ بجلی کی بندش سے نہ صرف پیداواری عمل رک گیا بلکہ کئی برآمدی آرڈرز کی تکمیل بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جس سے معیشت اور صنعتکاروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سائٹ انڈسٹریل ایریا میں بجلی کے نظام کوفوری درست کیا جائے اور صنعتی یونٹس کو بجلی کی مسلسل ترسیل کو یقینی بنایا جائے ۔