الخدمت کا یتیم بچوں کی کفالت کا اعلان
کراچی (سٹی ڈیسک)الخدمت کر اچی کے شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت گل پلازہ میں سرچ آپر یشن جاری ہے ۔ ۔۔
الخدمت نے سانحہ میں جاں بحق افرادکے بچوں کی آرفن کیئر پروگرام کے ذریعے کفالت کر نے کا اعلان کیا ہے ۔پانچ روز قبل پیش آنے والے سانحہ کے فوراً بعد الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی مستعد ٹیم سینئر منیجر سرفراز شیخ کی قیادت میں جائے حادثہ پر پہنچی اور وہاں سرچ آپریشن میں شریک ہو ئی تھی۔ الخدمت کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے نہ صرف سرچ آپریشن میں حصہ لیا بلکہ وہاں متاثرہ خاندانوں اور ریسکیو اہلکاروں کو واٹر وینز کے ذریعے پینے کا صاف پانی اورکھانا فراہم کیا۔ چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ گل پلازہ کا سانحہ انتہا ئی افسوسناک ہے جس میں بہت سے قیمتی جانیں جا چکی ہیں ،یہ وقت دکھ کا وقت ہے ،سانحہ نے ہم سب کو دکھی کردیا ہے ۔ہم حادثہ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور تمام جاں بحق افراد کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا گوہیں۔