سانحہ گل پلازہ:اہل خانہ کے صبر کا پیمانہ لبریز، انتظامیہ کیخلاف احتجاج

سانحہ گل پلازہ:اہل خانہ کے صبر کا پیمانہ لبریز، انتظامیہ کیخلاف احتجاج

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ گل پلازہ میں لاپتا افراد کے اہل خانہ کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اہل خانہ اپنے پیاروں کی۔۔

 تلاش میں چھٹے روز جمعرات کو بھی جائے وقوع پر دکھائی دیئے اور احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔نجی ٹی وی کے مطابق تباہی کا منظر پیش کرنے والے گل پلازہ کے قریب لاپتا افراد کے گھر کی خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ اور ریسکیو کے عمل کو شدید تنقید کر نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم گل پلازہ میں خوفناک آگ لگنے کے بعد سے آج چھٹے روز بھی اپنے پیاروں کی تلاش میں مارے مارے گھوم رہے ہیں کوئی تسلی بخش جواب دینے کو تیار نہیں ، گل پلازہ کے گرنے والے حصوں کے ملبے کا کام بھی سست رفتاری کا شکار ہے جس کی وجہ سے انتہائی اعصاب شکن صورتحال سے دوچار ہیں۔ احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے رویے سے تنگ آکر احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔اس موقع پر ایم اے جناح روڈ پر خواتین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور متاثرہ عمارت میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے ا نہیں دور ہٹا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں