آئینی ترامیم اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہونی چاہئیں ،ثروت اعجاز

آئینی ترامیم اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہونی چاہئیں ،ثروت اعجاز

کراچی(این این آئی)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آئین پاکستان محض ایک قانونی دستاویز نہیں بلکہ یہ قوم کے اجتماعی شعور،وحدت اور جمہوری استحکام کی علامت ہے ۔ ۔۔

آئین میں کی جانے والی ہر ترمیم اگر تمام سیاسی،مذہبی جماعتوں،ماہرین قانون، پارلیمانی نمائندوں اور اسٹیک ہولڈرز کی وسیع مشاورت سے ہو تو اس کے نتائج ہمیشہ مثبت اور دیرپا ثابت ہوتے ہیں۔تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب بھی آئینی فیصلے عجلت، دبا یا یک طرفہ سوچ کے تحت کیے گئے تو اس سے نہ صرف سیاسی انتشار پیدا ہوا بلکہ عوام کا نظام پر اعتماد بھی مجروح ہوا۔اس کے برعکس اٹھارویں آئینی ترمیم ایک روشن مثال ہے جو وسیع اتفاق رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں