جناح ٹاؤن تعمیراتی بے ضابطگیوں کی آئینی درخواست ناقابلِ سماعت قرار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی عامر صدیقی کے جناح ٹاؤن میں تعمیراتی کاموں میں۔۔
مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف دائر آئینی درخواست متبادل فورم کی موجودگی کی بنیاد پر ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔ سماعت کے دوران وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ جناح ٹاؤن میں تعمیراتی کاموں اور کرمنل انکوائری شروع ہونے کے باوجود ٹینڈرز جاری کیے گئے جبکہ جمشید روڈ پر من پسند افراد کو بغیر ٹینڈر ورک آرڈر جاری کیے گئے ۔