سانحات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ حکومتی ناکامی کا ثبوت ، رضوان نیازی
کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر رضوان نیازی نے سانحہ گل پلازہ پر شدید ردعمل ۔۔
کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی گل پلازہ، کبھی ملینیم مال اور کبھی دیگر مقامات، کراچی میں سانحات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے ۔ عمارتوں کے نام بدلتے رہے مگر حکومتی غفلت اور نااہلی وہی کی وہی ہے جو ہر بڑے سانحے کو جنم دے رہی ہے ۔رضوان نیازی نے کہا کہ ہر حادثہ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ آگ لگتی ہے ، ملبہ گرتا ہے ، بے گناہ شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں مگر کسی کو جوابدہ نہیں بنایا جاتا۔