فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکاروں کوجدید حفاظتی لباس فراہم کیے جائیں ،محمود مولوی

 فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکاروں کوجدید حفاظتی لباس فراہم کیے جائیں ،محمود مولوی

کراچی (این این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی اور معروف تاجر محمود مولوی نے حکومتِ سندھ سے پرزور مطالبہ کیا ہے۔۔

 کہ فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکاروں کو فوری طور پر ایلومنیم فوائل انسولیشن پر مشتمل جدید حفاظتی لباس فراہم کیے جائیں ۔ محمود مولوی نے کہا کہ یہ خصوصی حفاظتی لباس فائر فائٹرز کو شدید آگ، بلند درجہ حرارت اور انتہائی خطرناک حالات میں محفوظ رکھتے ہوئے اپنے فرائض انجام دینے میں مدد دے گا۔محمود مولوی نے کہا کہ فائر فائٹرز روزانہ اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر عوام کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے انہیں اکثر مناسب حفاظتی سہولیات میسر نہیں ہوتیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں