الیکٹرونکس ڈیلرز کامالی امداد اور مؤثر فائر سیفٹی نظام کا مطالبہ

 الیکٹرونکس ڈیلرز کامالی امداد اور مؤثر فائر سیفٹی نظام کا مطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان اور ایف پی سی سی آئی کے۔۔

 سابق صدر زکریا عثمان نے گل پلازہ کے افسوسناک سانحے ، شہر کی مختلف مارکیٹوں میں آتشزدگی کے واقعات اور متاثرہ دکانداروں کی عدم بحالی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری مالی امداد، شفاف تحقیقات اور مؤثر فائر سیفٹی نظام کے قیام کا مطالبہ کیا ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضوان عرفان نے کہا کہ دسمبر 2024 میں شاہجہان مارکیٹ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 40 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں اور 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، 28 جون 2025 کو ریگل کی عامر مارکیٹ میں ایک اور آگ لگنے کا واقعہ پیش آیاجس میں 24 دکانیں جلیں اور 35 کروڑ روپے کا مالی نقصان ہوا ،متاثرہ دکانداروں کی بحالی کے لیے مختلف اداروں اور حکام کو خطوط لکھے گئے ، تاہم تاحال کوئی عملی مدد سامنے نہیں آئی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پک اینڈ چوز کی پالیسی نہیں ہونی چاہیے اور دیگر سانحات کی طرح ان دکانداروں کے مالی نقصان کا بھی ازالہ کیا جانا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں