پنگریو:حبیب چانڈیو کی پٹرول ایجنسی میں آتشزدگی، تمام سامان خاکستر
پنگریو (نامہ نگار)پنگریو کے قریب خلیفہ قاسم اسٹاپ پر واقع حبیب چانڈیو کی پٹرول ایجنسی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔۔
، جس کے نتیجے میں پٹرول کے ٹینک، ڈرمز سمیت ایجنسی میں موجود تمام سامان خاکستر ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی، تاہم نہ پہنچ سکی۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔