معروف برانڈ نے کپڑوں کے بجائے آٹے کی بوری بھیج دی

معروف برانڈ نے کپڑوں کے بجائے آٹے کی بوری بھیج دی

شہری کی برانڈ اور نجی کورئیر کمپنی کے خلاف کنزیومر کورٹ میں درخواست دائر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 جنوری تک جواب طلب کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کنزیومر کورٹ شرقی میں آن لائن خریداری کے دوران کپڑوں کے بجائے آٹے کی بوری موصول ہونے کے معاملے پر شہری نے معروف کپڑوں کے برانڈ اور نجی کورئیر کمپنی کے خلاف درخواست دائر کر دی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے مطابق اس نے یکم دسمبر کو آن لائن کپڑے خریدے ، جن کی مالیت پچپن ہزار روپے سے زائد تھی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 4 دسمبر کو نجی کورئیر کمپنی کے ذریعے آرڈر ڈیلیور کیا گیا، تاہم جب پارسل کھولا گیا تو کپڑوں کے بجائے آٹے کی بوری نکلی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے متعلقہ برانڈ سے ای میل اور کسٹمر سپورٹ کے ذریعے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن برانڈ کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بعد ازاں لیگل نوٹس بھیجنے پر برانڈ نے رابطہ کیا اور رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ درخواست گزار کے مطابق کچھ عرصہ بعد برانڈ کی جانب سے رقم واپس کرنے کے بجائے واؤچر دینے کی پیشکش کی گئی، جو ایک فراڈ تھا اور اس سے شہری کو مزید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کپڑوں کی مکمل رقم پچیس فیصد انٹرسٹ کے ساتھ واپس دلوائی جائے ، جبکہ ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا کرنے کے عوض دو لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی دلوایا جائے ۔ عدالت نے 31 جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں