میرٹ کی بنیاد پر نظام قائم کرنا ہوگا،پاسبان

میرٹ کی بنیاد پر نظام قائم کرنا ہوگا،پاسبان

کراچی( این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تسلسل کے ساتھ نااہل افراد کے ہاتھوں میں ہے جومعاشی ترقی کی ابجد سے بھی نابلد ہیں۔

پچھلے دس سالوں میں پاکستان نے ڈھائی فیصد سالانہ شرح نمو حاصل کی ہے جو کہ خطے کے تمام ممالک سے کئی گنا کم ہے ۔ حکمران یہ بات تسلیم کریں کہ ان کی ناکام پالیسیوں کے سب پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے ۔ معاشی ترقی دوسرے ملک کے شانے پر سر رکھ کر ممکن نہیں ہے ۔ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے تو کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا اور میرٹ کی بنیاد پر نظام قائم کرنا ہوگا۔ پاکستان کا مسئلہ جمہوریت نہیں ہے بلکہ معاشی ترقی ہے ۔ اچھی ڈکٹیٹر شپ سے بھی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں