چھالیہ اور گٹکے ماوے کی سپلائی ناکام

 چھالیہ اور گٹکے ماوے کی سپلائی ناکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر )میمن گوٹھ پولیس نے چھالیہ اور گٹکے ماوے کی سپلائی ناکام بنادی ،ملزمان گرفتار،195کلو سے زائد چھالیہ برآمد تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے۔

 چھالیہ اور گٹکے ماوے کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 195کلو سے زائد چھالیہ اور تیار گٹکا ماوا برآمد کرکے تحویل میں لے لیا ہے ۔منگل کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میںعدیل اور ریحان شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو میمن گوٹھ کے علاقے سے گرفتارکیا ہے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں