خاتون کے قتل کا معاملہ حل، شوہر گرفتار

خاتون کے قتل کا معاملہ  حل، شوہر گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مومن آباد کے علاقے میں خاتون کے قتل کا معاملہ حل، قاتل شوہر گرفتار،ترجمان ضلع غربی کے مطابق ملزم نے سیکٹر 10 میں واقع گھر کے اندر تیز دھار آلہ کے وار سے اپنی اہلیہ خالدہ کو قتل کیا تھا۔

پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور ملزم شوہر منیر احمد کو اپنی حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا،پولیس نے موقع واردات سے آلہ قتل تیز دھار چھری بھی برآمد کرلی،ترجمان کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ضابطے کی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں