سماعت پیپر بک کی صاف نقول کی عدم فراہمی پر ملتوی

سماعت پیپر بک کی صاف نقول کی عدم فراہمی پر ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے میر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت پیپر بک کی صاف نقول کی عدم فراہمی کے سبب ملتوی کردی۔

وکیل صفائی عامر منسوب قریشی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صاف اور واضح نقول تاحال تیار نہیں ہوئیں۔ کیس میں متعدد ملزم انتقال کرچکے ہیں۔ شاہد حیات، شبیر احمد قائمخانی، آغا محمد جمیل، مسعود شریف کا انتقال ہوچکا ہے ۔ اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف دیا کہ کیس میں نامزد مرحوم پولیس افسر شاہد حیات کی اپیل میں منسلک دستاویزات پڑھنے کے قابل نہیں ہیں۔ عدالت نے درست دستاویزات اپیل کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں