پانچ رکنی موٹرسائیکل لفٹر گینگ پکڑا گیا

پانچ رکنی موٹرسائیکل لفٹر  گینگ پکڑا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان بازار پولیس کا چھاپہ ،5رکنی موٹرسائیکل لفٹر گینگ گرفتار۔۔۔

تھانہ پاکستان بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشنِ ضیاء میں واقع پلاٹ پرچھاپہ مارکر5رکنی مبینہ موٹرسائیکل لفٹر گینگ کو گرفتارکرکے پلاٹ سے 5موٹرسائیکلیں، 4چیچس، ٹنکیاں اور دیگر اسپیئر پارٹس برآمد کرلیے ۔منگل کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں کامران، ندیم، حسین علی، سمیع اللہ اور انعام اللہ شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اے وی ایل سی حکام کے حوالے کردیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں