گل پلازہ کے اطراف علاقوں میں 11روز سے گیس کی سپلائی بند

گل پلازہ کے اطراف علاقوں میں 11روز سے گیس کی سپلائی بند

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ گل پلازہ کے بعد مارسٹن روڈ اوراطراف میں گزشتہ 11 روز سے گیس کی سپلائی معطل ہونے سے علاقہ مکینوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد سے مارسٹن روڈ اوراطراف میں گزشتہ 11 روزسے گیس کی سپلائی معطل ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔علاقہ مکین گیس کے بل لیکر ڈپٹی کمشنرکے دفترپہنچ گئے ، علاقہ مکینوں نے بتایا جس روزگل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس روزسے پورے علاقے میں گیس کی سپلائی معطل ہے اورشہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق گیس کی بندش سے 10 ہزار گھر متاثرہو رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں