پولیس چیف سے ٹرانسپورٹ اتحاد کے وفد کی ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر حاجی محمد تواب خان کی قیادت میں میں 11 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی ملاقات کے دوران شہر میں ٹرانسپورٹ سے متعلق درپیش مسائل۔۔۔
ٹریفک نظم و ضبط، ٹرانسپورٹرز کو لاحق مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر باہمی تعاون کو مزید موثر بنانے اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔