واجبات کی عدم ادائیگی پر چیف سیکریٹری کو ہفتے کی مہلت

واجبات کی عدم ادائیگی پر چیف سیکریٹری کو ہفتے کی مہلت

عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر سندھ ہائیکورٹ برہمعدالت نے گزشتہ سماعت پر ذمہ دار افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیا تھا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کے ڈی اے کے ریٹائرڈ افسران کو پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو کے ڈی اے کے ریٹائرڈ افسران کو پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش نہیں کی جاسکی۔ عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر پنشن نا دینے والے ذمہ دار افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو ڈی جی کے ڈی اے ، ڈائریکٹر فنانس،سیکرٹری کے ڈی اے اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دے رکھا ہے ۔ عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے اور دیگر افسران کی تنخواہیں بھی روکنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ درخواستگزار خلیق الزماں نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ کے ڈی اے 27 افسران 2020 میں ریٹائرڈ ہونے تھے ۔ عدالت نے ریٹائرڈ افسران کو پنشن اور ریٹائرڈ منٹ تمام بینفٹس دینے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ریٹائرڈ افسران کے بقایاجات ادا نہ کرنے پر ڈی جی کے ڈی اے اور دیگر کی تنخواہیں بھی منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں