اتفاقی گولی سے لڑکا جاں بحق ،سکیورٹی گارڈگرفتار

اتفاقی گولی سے لڑکا جاں بحق ،سکیورٹی گارڈگرفتار

کراچی (اے پی پی)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں حادثاتی فائرنگ سیایک لڑکاجاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے غفلت برتنے پرسکیورٹی گارڈ شعیب خان ولد فیاض کو حراست میں لے لیاہے ۔منگل کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے فائرنگ میں استعمال ہونے والی 12بور رائفل بھی قبضے میں لے لی۔ سرجانی سیکٹر 7میں واقع ہوٹل پر تعینات سکیورٹی گارڈ کی غفلت سے 15 سالہ سیف اﷲ نے اسلحہ سے چھیڑ چھاڑ کی اور حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق لڑکے کی نعش کو مزید کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں