عوام نے امن بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ مستردکر دیا ،وحدت مسلمین

 عوام نے امن بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ مستردکر دیا ،وحدت مسلمین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ حیات عباس نجفی نے کہا ہے کہ ملکی عوام نے فلسطین کی نام نہاد امن بورڈ میں شمولیت کے فیصلے کو یکسرمستردکر دیا ہے ۔

موجودہ حکومت کا فیصلہ قومی خودمختاری، اصولی موقف اور مظلوم فلسطینی عوام کی جدوجہد سے کھلی غداری ہے ۔ امن بورڈ دراصل عالمی طاقتوں کا مسلط کردہ ایک نمائشی فورم ہے جس کا مقصد مسئلہ فلسطین کو انصاف کے بجائے سامراجی مفادات کے تحت دبانا ہے ۔سرزمین فلسطین کے اندرونی و بیرونی فیصلے ان کی عوامی امنگوں کے مطابق ناہونا ایک بڑی سازش ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں