جیکب آباد :اعلانیہ ،غیر اعلانیہ طویل بجلی بندش معمول بن گئی

جیکب آباد :اعلانیہ ،غیر اعلانیہ طویل بجلی بندش معمول بن گئی

جیکب آباد (نمائندہ دنیا) جیکب آباد میں بجلی فراہمی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو کر رہ گیا، اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ بھی معمول بن گئی ہے۔۔۔

 پی ڈی سی سکھر کی جانب سے الگ سے جبری لوڈشیڈنگ اور گرڈ عملے کی من مانی کے باعث شہری سارا دن بجلی سے محروم رہے ، جس سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گئی۔سب سے زیادہ ریکوری دینے والے سٹی ون فیڈر پر صورتحال انتہائی تشویشناک رہی، جہاں صارفین کی شکایات کے مطابق 24 گھنٹوں میں 15 سے 18 گھنٹے تک بجلی بند رکھی گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹی ون فیڈر پر روزانہ 8 گھنٹے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کم از کم 2 گھنٹے جبری لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، اگر صورتحال یہی رہی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں