پڈعیدن:2 دن میں کتوں کے کاٹے سے درجنوں افراد زخمی
پڈعیدن (نمائندہ دنیا) ہالانی اور گردنواح میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ،2 روز میں طلبا و طالبات،خواتین سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
ہالانی اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ذوالفقار سہتو کے مطابق سگ گزیدگی سے متاثرہ بچوں اور افراد کو ویکسی نیشن کے بعد روانہ کر دیا گیا، جبکہ ایک بچے کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔ دوسری جانب سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافے کے باوجود انتظامیہ تاحال کتا مارمہم شروع کرنے سے گریزاں ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں کتا مار مہم چلائی جائے جبکہ اسپتال میں وافر مقدار میں ویکسین فراہم کی جائے تاکہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔