عازمین حج کے پہلے تربیتی مرحلے کا آغاز

عازمین حج کے پہلے تربیتی مرحلے کا آغاز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حج ڈائریکٹوریٹ کراچی میں عازمین حج کے پہلے تربیتی مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے اور رواں سال سندھ بھر سے 30 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔۔۔

 حج کے تربیتی مراحل کے دوران انہیں حج کے مختلف امور سے آگاہ کیا گیا اور اس سلسلے کا دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہوگا۔ڈائریکٹر حج امتیازشاہ نے بتایا کہ عازمین حج کی سہولیات کے لیے وزیراعظم کی خصوصی ہدایات دی ہیں اور وفاقی وزیر حج ومذہبی امور نے تربیت کو لازمی قرار دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں