لیاقت محسود کی عبوری ضمانت کی توثیق
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسدادِ دہشت گردی عدالت میں گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ملزم لیاقت محسود کی درخواستِ ضمانت پر عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔۔۔
استغاثہ کے مطابق ملزم لیاقت محسود اور دیگر کے خلاف گارڈن تھانے میں دو مقدمات درج ہیں، جن میں ایک ہنگامہ آرائی جبکہ دوسرا اسلحہ رکھنے سے متعلق ہے ۔