گٹکا فروش خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
کراچی (اے پی پی)ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث خاتون سمیت 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے 48کلو چھالیہ اور18کلو گٹکا ماوا برآمدکرکے سپلائی میں استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔۔۔
بدھ کو پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں وقار احمد، عبدالرحمن اورملزمہ خدیجہ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان گٹکا ماوا تیار کر کے سپلائی کے دوران خاتون ملزمہ کو ساتھ رکھتے تھے ۔