زیادتی کیس میں متاثرہ بچے نے دفعہ 164کے تحت اپنا بیان قلمبند کرا دیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں متعدد بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات کی سماعت کے دوران کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درج مقدمے میں متاثرہ بچے نے دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔۔۔
متاثرہ بچے نے بیان میں عدالت کو بتایا کہ 20 دسمبر 2025 کو زیادتی کے بعد ملزم عمران اسے کورنگی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گیا۔