ای چالان کیخلاف درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب

ای چالان کیخلاف درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا کے خلاف دائر مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی، جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے وکیل یار محمد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا جواب جمع کرایا۔۔۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ای چالان کے نفاذ کے بعد سڑکوں پر حادثات میں چالیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور یہ پبلک سیفٹی کا اہم معاملہ ہے ۔ عدالت نے درخواست گزاروں کے وکلا کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے جمع کرائے گئے جواب کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت دی اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں