ریسکیو 1122سندھ فائر سیفٹی ٹریننگ کیلئے متحرک

 ریسکیو 1122سندھ فائر سیفٹی ٹریننگ کیلئے متحرک

کراچی(این این آئی)شہرِ قائد سمیت سندھ بھر کے تمام اضلاع میں وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 سندھ متحرک ہو گئی ہے ۔

اسٹیشن ہاؤس انچارج و میڈیا کوآرڈی نیٹر ریسکیو 1122 سندھ عائشہ کے مطابق شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے عملی تربیت کا سلسلہ جاری ہے ۔اس عملی تربیت میں فائر سیفٹی اور ابتدائی فائر فائٹنگ، متاثرین کو بروقت ابتدائی طبی امداد کی فراہمی، اور محفوظ انداز میں متاثرین کی منتقلی، ریسکیو تکنیکس شامل ہیں۔ریسکیو 1122 سندھ کی عائشہ کے مطابق اب تک 40 ہزار سے زائد افراد کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے ، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی جانیں بچانے اور حادثات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں