رینجرزوپولیس کی مشترکہ کارروائی،بھتہ خوری میں ملوث دوملزمان گرفتار

رینجرزوپولیس کی مشترکہ کارروائی،بھتہ خوری میں ملوث دوملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو پولیس کی خفیہ معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی،کارروائی نیو کراچی میں کی گئی بھتہ خوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔۔۔

 ملزمان میں محمد اریب عرف مشتاق اور مزمل شامل ملزم محمد اریب عرف مشتاق کا تعلق بھتہ مافیا کے سرغنہ اسامہ جمیل اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی گروپ سے ہے ،گرفتار ملزم اپنے ساتھی مناز عرف مانی اور اصغر کے ساتھ مل کر دکانداروں اور دیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ہے ۔ملزم کے ساتھی مناز اور اصغر اس سے پہلے گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد شہر کے دیگر علاقوں میں روپوش رہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں