10ہزار کے ای چالان کیخلاف درخواست دائر

10ہزار کے ای چالان کیخلاف درخواست دائر

صدر میں گاڑی کی غلط پارکنگ کے الزام میں ای چالان جاری کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں دس ہزار روپے کے ای چالان کے خلاف شہری نے درخواست دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس نے غلط طور پر ای چالان جاری کیا ہے ۔درخواست گزار خاور حنیف نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ 27 فروری کو صدر کے علاقے میں ان کی گاڑی کے خلاف غلط پارکنگ کے الزام میں دس ہزار روپے کا ای چالان جاری کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے گاڑی پارک نہیں کی تھی بلکہ صرف ایک منٹ سے بھی کم وقت کے لیے پک اینڈ ڈراپ کے مقصد سے گاڑی روکی تھی۔

درخواست کے مطابق اسی مقام پر متعدد موٹر سائیکلیں غیر قانونی طور پر پارک تھیں مگر ان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس تجاوزات کے خاتمے کے بجائے مخصوص افراد کو نشانہ بنا رہی ہے ۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ای چالان کے اجرا کے بعد معاملہ ریویو کمیٹی کے سامنے بھی اٹھایا گیا تاہم شکایت کو مسترد کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں