گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری

کراچی(این این آئی)کمشنر آفس نے 19ویں رمضان کو گراں فروشوں کے خلاف کی جانے کارروائی اور گزشتہ 19 روز میں کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کی ہے۔۔۔

جس کے مطابق گزشتہ 19روز میں چار ہزار دو سو 43 گراں فروشوں کے خلاف 3 کروڑ 45لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔مجموعی طور پر 19 روز میں 91 دکانیں سیل کی گئیں اور 90 گراں فروش گرفتار کیے گئے علاہ ازیں 19 روز میں۔ 18771 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں جبکہ19ویں رمضان کو گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں۔134 گراں فروشوں کے خلاف 9 لاکھ 21 ہزار 500 جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں