دی پھلیلین کے انتخابات نصیر آرائیں صدر منتخب
کراچی(پ ر)دی پھلیلین کے انتخابات میں نصیر آرائیں صدر اور امین یوسف جنرل سیکریٹری منتخب ہو گئے ۔ دی پھلیلین ان صحافیوں، بیوروکریسی، سیاستدانوں، سرکاری ملازمین،اساتذہ، کھلاڑیوں، قانون سے تعلق رکھنے والے افراد اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل تنظیم ہے۔
الیکشن کمیٹی کی چیئرمین جہانگیر احمد نے انتخابات میں کامیاب ہونے امیدواروں کا اعلان کیا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک امین یوسف پینل کے مد مقابل کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے ۔سید شاہد علیم سینئر نائب صدر، قمر احمد خان نائب صدر، فہیم قریشی(خازن)، ڈاکٹر شوکت زمان (جوائنٹ سیکریٹری) کے علاوہ مجلس عاملہ کے ارکان کے لئے کرنل(ر) راحت شہباز میکی ودیگر کامیاب قرار پائے۔