بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ، کے الیکٹرک

بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ، کے الیکٹرک

کراچی(پ ر)ترجمان کے الیکٹرک نے شہر میں 15 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی بی کالونی، ملیر، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ناتھا خان سمیت شہر کو بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

 لوڈشیڈنگ ویب سائٹ پر دیئے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے ۔علاقہ مکین بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ وقت پر کی گئی ادائیگیاں علاقے کی لوڈشیڈنگ میں کمی یا خاتمے کا اہم جز ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی کی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے ۔ مینٹنس شٹ ڈاؤن اور علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں