پنگریو ، جھڈو:عدالتی حکم پر پولیس چھاپے ،14ہاری بازیاب کرالئے
پنگریو ، جھڈو(نمائندگان دنیا) سیشن کورٹ بدین کے حکم پر پنگریو پولیس نے گاؤں ڈابھی فارم میں زمیندار وکرم کی زرعی زمین پر چھاپہ مار کر 4 ہاریوں کو بازیاب کرا لیا۔۔۔
یہ کارروائی شریمتی بھانی کی درخواست پر کی گئی ، جس میں اس نے موقف اختیارکیا تھا کہ زمیندار انہیں خرچہ نہیں دیتا اور نہ ہی ان کی فصل کا حساب کرتاہے اور وہ ہمیں کہیں جانے بھی نہیں دیتا، لہذا ہمیں آزادی دلائی جائے ۔ جس پر عدالت نے پنگریوپولیس کو کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا ۔ بازیاب ہونے والے ہاریوں میں سترام بھیل، شیون، گووند اور گلاب بھیل شامل ہیں۔ بازیاب ہاریوں کو سیشن کورٹ بدین نے اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت دے دی۔ ادھرعدالتی حکم پر جھڈو پولیس نے گاؤں کرم علی لغاری میں زمیندار رفیق کی زرعی زمین پر کام کرنے والے ہاریوں راضی کولہی,لچمی کولہی اور ہرچند، ارجن کولہی سمیت 10 افراد کو بازیاب کرالیا۔ ہاریوں کی بازیابی کے لیے بیموں کولہی نے عدالت میں درخواست دی تھی۔