میرپور خاص:ایپکاکا تعلیمی بورڈ کے سابق کنٹرولر سے اعلان لاتعلقی

میرپور خاص:ایپکاکا تعلیمی بورڈ کے سابق کنٹرولر سے اعلان لاتعلقی

میرپور خاص (بیورو رپورٹ )ایپکا میرپورخاص کے ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری ارشد زبیر، یونٹ تعلیمی بورڈ کے صدر نعمان راجپوت، جنرل سیکریٹری سید علی شان شاہ ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔۔

تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے سابق کنٹرولر انور علیم خانزادہ کے حوالے سے جو خبریں اور الزامات سامنے آ رہے ہیں، ان سے ان کا کوئی تعلق نہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور ایسے تمام عناصر سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ میں جو بھی ایسے عناصر موجود تھے یا اب بھی موجود ہیں اگر وہ کرپشن اور بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں تو ان کے خلاف انکوائری کرکے انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے چاہے وہ ادارے کے سربراہ ہی کیوں نہ رہے ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں