احتجاج پر پولیس کریک ڈاؤن کی مذمت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجا اظہر نے کراچی پریس کلب کے باہر میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری کو انصاف دلوانے کے لیے ہونے والے پُرامن احتجاج پر پولیس کے کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے گرفتار کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران پی ٹی آئی ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری حسنہ ندیم بٹ اور نائب صدر ہما اقبال کی گرفتاری کھلی ریاستی زیادتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پُرامن خواتین کی گرفتاریاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ سندھ حکومت نے فاشزم کی انتہا کر دی ہے ۔ خواتین کو ناجائز طور پر گرفتار کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔