ایران و امریکہ کی میزبانی موثر سفارت کاری،محفوظ النبی

 ایران و امریکہ کی میزبانی  موثر سفارت کاری،محفوظ النبی

کراچی(این این آئی)فیڈرل اردو یونیورسٹی ایلومینائی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے ایلومینائی ایسوسی ایشن کے صدر محفوظ النبی خان نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست رابطوں کی میزبانی اور سہولت کاری میں جو غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔

 وہ وزیرِاعظم میاں شہباز شریف کے متوازن اور بردبار طرزِ قیادت، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ مہارت اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی مثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ  ایران اور امریکہ کی قیادت بالآخر ایک خوشگوار اور قابلِ عمل نتیجے تک پہنچے گی، جو نہ صرف مشرقِ وسطی بلکہ وسیع تر خطے میں پائیدار امن کے قیام کا باعث بنے گا۔ خطے میں دیرپا امن کا قیام صرف ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی ممکن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں