اخلاق ہاشمی مسلم لیگ (ن)لیبر ونگ کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر مقرر
کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ(ن)نے سینئر رہنما سید اخلاق احمد ہاشمی کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں لیبر ونگ کا مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر مقرر کیا گیاہے ۔
جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سید اخلاق ہاشمی نے پارٹی کے نظریے کو فروغ دینے ، عوامی مسائل اجاگر کرنے اور تنظیمی معاملات میں متحرک کردار ادا کیا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری سردار خالد ملک کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی سید اخلاق ہاشمی پارٹی پالیسی کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور عوام کے حقوق کے حصول کے لیے اپنا کردار مزید موثر بنائیں گے ۔