صحافی شہباز خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سینئر صحافی شہباز خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں صحافی شہباز خان اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے لئے دعا کی کہ للہ تعالیٰ مرحومہ کو بلند درجات اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ مرکزی کمیٹی نے بھی دنیا نیوز کے سینئر رپورٹر شہباز خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ تعزیتی بیان میں اراکین نے کہا کہ قیادت سمیت تمام کارکنان شہباز خان اور ان کے تمام سوگوار اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔