ایک کروڑ سے زائد کی منشیات خریدنے کا منصوبہ ناکام

 ایک کروڑ سے زائد کی منشیات خریدنے کا منصوبہ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گڈاپ کے علاقے میں پولیس کی کارروائی،ملزم گرفتار۔پولیس نے ملزم کی جانب سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات خریدنے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 کلو سے زائد (1010 گرام) اعلیٰ کوالٹی چرس اور 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد رقم برآمد ہوئی،گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ منشیات خریدنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلیم ولد علی نواز کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزم کراچی شہر کے مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتا رہا ہے ،گرفتار ملزم منشیات خرید کر کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کی نیت رکھتا تھا۔گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ۔گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں