عوام دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی
کراچی(این این آئی)ناردرن بائی پاس پر قائم ’’عوام دوست مویشی منڈی‘‘میں خریداری کا سلسلہ شروع ہوگیاہے ، مویشی منڈی کے قیام کو 14 روز مکمل ہو چکے ہیں، جانوروں کی مجموعی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔
ایڈمنسٹریٹرمویشی منڈی طارق تنولی کے مطابق عوام دوست منڈی کے مارشلنگ ایریا سے جانوروں سے لدے ٹرکوں کی آمد کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، مورو، شیخوپورہ، ساہیوال، کندھ کوٹ اور ڈیرہ اللہ یار سے بیوپاری اعلی نسل کے خوبصورت جانوروں کے ساتھ منڈی پہنچے ہیں، بیوپاریوں اپنے ساتھ جانوروں کی کھرلیاں اور چارہ بھی ساتھ لائیں ہیں،پنجاب سے 120 جانوروں کے ساتھ مورو سے آنے والے بیوپاری احسن حفیظ کے 34 جانوروں میں سے پہلے جانور کی فروخت نے مارکیٹ میں تیزی کے اشارہ دیدیا ہے ، جبکہ شیخوپورہ کے محمد سلیم نے بھی اپنے 15 قیمتی جانور الاٹ شدہ پلاٹ پر اتار دیئے ،ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی نیبتایا صحت و صفائی پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے ،ویٹرنری ڈاکٹرز کی ٹیمیں مارشلنگ ایریا میں تعینات ہیں جو ہر جانور کا باریک بینی سے طبی معائنہ کر رہی ہیں۔