پان، گٹکا اور سگریٹ سے غذائی نالی کے کینسر میں اضافہ

پان، گٹکا اور سگریٹ سے غذائی نالی کے کینسر میں اضافہ

نوجوانوں میں شرح بڑھ رہی،سول اسپتال میں 10 سالہ بچے میں تشخیصکھانا نگلنے میں دشواری پر ٹوٹکے نہ آزمائیں، ڈاکٹر سے رجوع کریں،ماہرین

 کراچی(سٹی ڈیسک)ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ کمسنی میں پان ،چھالیہ، گٹکا، سگریٹ یا نسوار کی شکل میں تمباکو نوشی کے استعمال سے خصوصا نوجوانوں میں غذائی نالی کے کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے ،سول اسپتال کراچی میں دس سال کے بچے میں بھی غذائی نالی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ،عموما ایسو فیجیل کینسر کی تشخیص میں بہت تاخیر ہو جاتی ہے حالانکہ اس کی فوری ابتدائی تشخیص سے علاج بھی جلدی اور آسان ہو جاتا ہے ، کھانا نگلنے میں دشواری پر گھریلو ٹوٹکے آزمانے کی بجائے فوری ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے شعبہ سرجری اپرجی آئی اینڈ باری ایٹرک یونٹ سول اسپتال کراچی کے اشتراک سے 250 سے زائد لیپروسکوپک اور 70 سے زائد روبوٹک کینسر سرجریز کی کامیاب تکمیل کی خوشی میں منعقدہ آگاہی سیشن سے خطاب کیا۔ آگہی سیشن کے مہمان خصوصی سابق وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر محمد سعید قریشی تھے جبکہ مہمان اعزازی میں وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین اور دیگر مقررین میں پروفیسر ساجدہ قریشی اور ڈاکٹر سعد خالد نیاز ودیگر شامل تھے ۔تقریبات کا آغاز آگاہی واک سے ہوا ۔بعد ازاں آگہی سیشن میں واک کے شرکا کے علاوہ جنرل پریکٹیشنرز، انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ، اساتذہ کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے بھی شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں