گڈاپ ٹاؤن متاثرین کی بحالی کیلئے مختص زمین پرحکم امتناع

گڈاپ ٹاؤن متاثرین کی بحالی کیلئے مختص زمین پرحکم امتناع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر گڈاپ ٹاؤن کے متاثرین کی بحالی کا معاملہ لٹک گیا، سندھ ہائیکورٹ نے۔۔۔

 قدیمی گوٹھ نور محمد شاہانی کی زمین گجر نالہ، اورنگی نالہ اور محمود آباد نالہ کے متاثرین کی بحالی کے لیے مختص کرنے کے خلاف دائر آئینی درخواست پر حکمِ امتناع جاری کر دیا ہے ۔ عدالت کے روبرو سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل شفیق احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ گوٹھ نور محمد شاہانی 1980 سے آباد ہے اور تقریباً 65 ایکڑ زمین پر مشتمل یہ علاقہ سرکاری طور پر لیز شدہ اور باقاعدہ آباد بستی ہے ۔ وکیل کے مطابق اس گوٹھ میں رہائشیوں کو حکومت کی جانب سے بجلی، اسکول اور اسپتال سمیت بنیادی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں