ڈی جی نیب کی کھلی کچہری، ہاؤسنگ اسکیم متاثرین کی شکایات پر کارروائی کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی شکیل احمد درانی نے بدعنوانی اور غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے متاثرین کی شکایات سننے کے لیے کھلی عوامی کچہری کا انعقاد کیا ۔۔۔
جہاں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے مختلف نوعیت کی درخواستیں جمع کرائیں۔ کراچی میں نیب آفس میں منعقدہ اس کچہری میں شہریوں نے بدعنوانی، کرپٹ طریقہ کار اور عوام سے دھوکہ دہی سے متعلق شکایات پیش کیں، جن میں زیادہ تر کیسز غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں سے متاثرہ افراد کے تھے ۔ ڈی جی نیب کراچی نے سینئر افسران کے ہمراہ شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈی جی نیب نے افسران کو ہدایت کی کہ شکایات پر فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔